22 جون 2013 - 19:30
امریکہ کے صدرنے جیمز کامی کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کردیا

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے رابرٹ ملر کی جگہ محکمہ انصاف کے ری پبلکن اہلکار جیمز کامی کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کردیا ہے۔

ابنا: امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے رابرٹ ملر کی جگہ محکمہ انصاف کے ری پبلکن اہلکار جیمز کامی کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کردیا ہے۔وائٹ ہاوٴس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایف بی آئی کے نامزد ڈائریکٹر کا تعارف کرایا۔ جیمز کامی بش دور میں ڈپٹی اٹارنی جنرل تھے اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ رابرٹ ملر کی جگہ لیں گے جو 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ  پر طیارہ حملوں سے کچھ ہی عرصہ پہلے سے اب تک اس عہدے پر فائز تھے۔......./169