22 جون 2013 - 19:30
قطر میں شام دشمن ممالک کا دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار دینے کا فیصلہ

قطر میں شامی حکومت اور شامی عوام کے دشمن ممالک نے شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں اور دیگر ضروری جنگی سازو سامان سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے شام کے دشمن ممالک میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، مصر، اردن، قطر، سعودی عرب اورترکی شامل ہیں ۔

ابنا:  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام میں دہشت گردوں کی مدد کی تجویز پیش کی ۔ اجلاس کے بعدجاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دمشق حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو فوجی مدد فراہم کی جائے گی۔ عرب مبصرین کے مطابق شام کے اندرونی معاملات میں مذکورہ ممالک کی یہ کھلی مداخلت اور دہشت گردوں کی کھلی حمایت ہے۔ ادھر روس ، ایران اور حزب اللہ لبنان نے بھی شامی عوام اور شامی حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شام میں امریکی اور اسرائیلی دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہا کیا ہے۔
.......
/169