ابنا: کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کےنتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔کشمیر کی کنٹرول لائن پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا یہ تبادلہ بٹلہ کے علاقے ميں ہوا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا آغاز ہندوستانی فوجیوں نے کیا جس کے جواب میں پاکستانی فوجیوں نے فائرنگ کی۔کچھ عرصے قبل بھی ہندوستان کے جنگی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ مسئلۂ کشمیر پر ابتک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو مرتبہ جنگ ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432414
کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کےنتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔