19 جون 2013 - 19:30
سیکڑوں ایٹمی وار ہیڈز، صہیونی ریاست کی سلامتی کے لئے خطرہ

ایک اسرائیلی ایٹمی ماہر نے کہا ہے کہ سیکڑوں ایٹمی وار ہیڈز ، صہیونی حکومت کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں ۔

ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق صہیونی حکومت کے پاس سیکڑوں ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں اور یہ ایٹمی وار ہیڈز عالمی سلامتی کے خطر ہیں ۔ لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی آج کی اشاعت میں ایک اسرائیلی ایٹمی ماہر ایرا ھلفانڈ کےحوالے سے لکھا ہے کہ ایٹمی وار ہیڈز ، اسرائیل کے لئے بڑا خطر ہیں ۔ اس اسرائیلی ایٹمی ماہر نے دعوا کیا کہ اسرائیل کے پاس اس وقت سو سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں اور اس کی تباہ کاریاں جاپانی شہروں میں امریکہ کے ایٹمی دھماکوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔ اس اسرائیلی ایٹمی ماہر نے تاکید کی کہ ایٹم بموں کی اتنی بڑی تعداد رکھنے کے باوجود اسرائیل نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں۔......./169