اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مسلح افراد نے اسرائیل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر حملہ کرے اور شامی فوج سے نمٹنے کے لیے شام میں اپنی فوجیں بھیجے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’سانا‘‘ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ دھشتگردوں کی ایک تنظیم ’’فرقان‘‘ کے سرغنے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج شام میں داخل ہو کر شامی فوج کا مقابلہ کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دیں گے۔واضح رہے کہ شام میں دھشتگردوں کو شامی فوج سے شدید شکست کا سامنا کرنے کے بعد کبھی امریکہ سے ہتھیار مانگنا پڑ رہے ہیں اور کبھی اسرائیل سے فوجی مدد کا مطالبہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ وہ شامی فوجوں کے ہاتھوں شدت سے پس رہے ہیں۔............242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431507
شام کے مسلح افراد نے اسرائیل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر حملہ کرے اور شامی فوج سے نمٹنے کے لیے شام میں اپنی فوجیں بھیجے۔