اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی اخبار ٹائمز نے لکھا ہے کہ آٹھ صنعتی ملکوں نے شام میں عسکری انقلاب لانے کی سازش پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق مغرب کے صنعتی ملکوں کے سربراہوں نے لندن میں اپنے اجلاس میں اتفاق کیا ہےکہ صدر بشار اسد کے ساتھیوں کو ان کے خلاف بغاوت پر ورغلایا جائے۔ اس اخبار نے لکھا ہے کہ جی ایٹ کے سربراہوں نے شام کی فوج کے سینئر افسروں اور انٹلجنس عھدیداروں سے بڑے بڑے وعدے کئےہیں اور ان سے کہا ہے کہ اگر صدر بشار چلے گئے تو انہیں نجات مل جائے گي۔ قابل ذکرہے کہ روس نے جی ایٹ اجلاس میں صدر بشار اسد کے خلاف مغربی ملکوں کے فیصلوں کو مسترد کیا ہے اور شام اور صدر بشار اسد کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے...........242
18 جون 2013 - 19:30
News ID: 431439
برطانوی اخبار ٹائمز نے لکھا ہے کہ آٹھ صنعتی ملکوں نے شام میں عسکری انقلاب لانے کی سازش پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔