18 جون 2013 - 19:30
روس کی طرف سے جنیوا۲ کانفرنس میں ایران کی شرکت پر تاکید

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے شام کے بارے میں جینوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا:  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگئي لاوروف نے کویت نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جینوا ٹو کانفرنس میں ایران اور سعودی عرب کے نمائندوں کی شرکت ضروری ہے۔ امریکہ نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اپنے نائب وزیر جنگ کو مقبوضہ فلسطین بھیجا ہے۔ امریکی وزیر جنگ شام سے ملی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کا معائنہ کریں گے۔ اخبارفلسطین چينل کی رپورٹ کے مطابق اینڈرویو ویبر شام کی شمالی سرحدوں سے ملے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کا دورہ کرنے اچانک مقبوضہ فلسطین آئے ہيں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل بھی امریکہ نے شام کے دہشتگردوں کی حمایت کے لئے اپنے ایک انتھا پسند سینیٹر جان میک کین کو بھیجا تھا جس نے شام کی سرحد میں داخل ہوکر دہشتگرد کمانڈروں سے ملاقات کی تھی۔امریکی سینیٹر ترکی سے شام میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲