18 جون 2013 - 19:30
قابض افواج کے انخلاء تک جنگ جاری رہے گی: طالبان کا دعوی

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سےقابض افواج کے مکمل انخلاء تک جنگ جاری رہے گی۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں افغان طالبان کے دفتر کے سیاسی امورکے ترجمان محمد نعیم نے دوحہ میں اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے غاصب افواج کے مکمل انخلاء تک جنگ جاری رہے گی اور اس ملک کی سر زمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ھم کسی بھی گروہ کو نقصان نہیں پہنچائیں گے اور کسی بھی گروہ کو افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔درایں اثناءامریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی دفتر کھولنا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت کا پہلا قدم ہے تاھم ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مرحلہ آسان اور تیز نہیں ہوگا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں دشواریاں درپیش ہوں گی۔قطر میں افغان طالبان کا دفتر کھلنے کے ساتھ ہی ذرائع کا کہنا ہےکہ کل سے قطر میں طالبان اور امریکی نمائندوں کے مابین مزاکرات شروع ہوں گے اور چند روز بعد اس میں افغانستان کی اعلی امن کونسل کے اراکین بھی شامل ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲