18 جون 2013 - 19:30
شام ميں لڑائي، متعدد فلسطينی مارے گئے

فلسطيني ذرائع نے شام ميں مقيم چھے فلسطيني پناہگزينوں کے مارے جانے کي خبر دي ہے-

ابنا: قدس نيٹ کے مطابق يہ چھے فلسطيني شہري دمشق کے نواح ميں واقع يرموک نامي پناہگزين کيمپ ميں ہونے والي جھڑپوں کے دوران مارے گئے-
شام ميں مقيم فلسطيني پناہگزينوں کے لئے کام کرنے والي تنظيم نے بتايا ہے کہ لڑائي کے دوران يرموک کے الحسينيہ اور خان دنو کيمپوں پر دو راکٹ لگے ہيں جس کے نتيجے ميں کميپ کي بجلي منقطع ہوگئي ہے -
تنظيم کے مطابق جھڑپوں کي وجہ سے علاقے کے لوگوں کو غذائي اشيا اور ايندھن کي کمي کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
ادھر فلسطين کي امداد سے متعلق عالمي ادارے آنروا نے بتايا ہے کہ شام ميں قائم بارہ فلسطيني کيمپوں ميں سے سات ميں لڑائي پھيل گئي ہے اور ان کا ادارہ اکثر اوقات پناہگزينوں کي مدد نہيں کرپاتا-
فلپ گرينڈي نے بتايا کہ ان کيمپوں ميں قتل و غارتگري، اغوا اور  لوٹ مار روز کا معمول ہے جس سے لوگوں ميں  شديد خوف و ہراس پيدا ہوگيا ہے-
شام ميں دو سال سے زيادہ عرصے سے بدامني جاري ہے اور بعض عرب ممالک دہشتگرد گروہوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کررہے ہيں-
اب تک متعدد شامي شہريوں اور سيکورٹي اہلکاروں کے علاوہ درجنوں فلسطيني پناہگزين بھي مسلح دہشتگردوں کے حملے ميں مارے جاچکے ہيں-
.......
/169