ابنا: نئی دھلی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ھندوستان کی شمالی ریاستوں خصوصا اترا کھنڈ، ہماچل پردیش اور ہمالیہ کی ریاستوں میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے سڑکیں، پل اور مکانات بہہ جانے سے اب تک60 سے زائد افراد جاں بحق اور50افرادلا پتہ ہو گئے ہیں ۔سیلاب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو فوج اورنیم فوجی دستے،فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بارہ ٹیمیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431024
ھندوستان میں گزشتہ 4 روز سے ہونے والی موسلادھار بارش نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔