16 جون 2013 - 19:30
ایران پارلیمنٹ نے عوام کی انتخابات میں بھر پور شرکت پر قدردانی کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے گيارھویں صدارتی انتخابات میں ملت ایران کی بھر پور شرکت کو سراہا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے گيارھویں صدارتی انتخابات میں ملت ایران کی بھر پور شرکت کو سراہا ہے۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اراکین نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ بے شک ملت ایران کا یہ عظیم کارنامہ رہبر انقلاب اسلامی کی تاریخی رہنمائيوں، عوام کی خود اعتمادی اور اپنے ووٹ اور حق پر ان کے یقین نیز ملک کے انتخابی عمل اور بالخصوص اپنے منتخب کردہ فرد پر اعتماد کا ماحصل ہے۔ پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں ملک کے لئے فراہم شدہ موقع پر تاکید کرتے ہوئے منتخب صدر کے ساتھ بھرپور تعاون کرنےکا اعلان کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ پارلیمنٹ حکومت کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کےلئے بھر پور کوشش کرے گي۔ واضح رہے جمعے چودہ جون کو ایران میں گيارھويں صدارتی انتخابات  ہوئے تھے جن میں ملت ایران کا ٹرن آوٹ اسی فیصد رہا ہے اور منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اٹھارہ ملین سے زائد ووٹ ملے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲