16 جون 2013 - 19:30
قطر؛ سیاسی حالات ابتر، فلسطینی قیادت کا دوسرے ملک منتقلی کا فیصلہ

قطر میں سیاسی حالات کی ابتری کے پیش نظر فلسطین کی تحریک حماس کی قیادت قطر سے کسی دوسرے ملک جانے کی کوشش کررہی ہے۔

ابنا:  المنار کی رپورٹ کے مطابق قطر میں عدم استحکام کے مدنظر تحریک حماس کی قیادت نے جو مدتوں سے قطر میں مقیم تھی کسی دوسرے ملک میں ڈیرا ڈالنے کا پلان بنایا ہے۔ حماس کے پیش نظر امان، خرطوم اور قاہرہ ہیں ۔ تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے جو دوحہ میں مقیم تھے کہا ہےکہ قطر کے شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ میں تیزی آنے کے بعد قطر اس وقت گھٹن کے ماحول میں مبتلا ہے اور تحریک حماس کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ کسی اور ملک میں قیام کریں۔ گذشتہ منگل کو امیر قطر کے خلاف ایک ناکام فوجی بغاوت کی خبریں سامنے آئي تھیں۔ قطر میں ایسے عالم میں سیاسی عدم استحکام کی خبری مل رہی ہیں کہ امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اپنے بیٹے کو مادام العمر امیر بنانا چاہتے ہیں تاکہ جوان ولی عھد اقتدار کی جنگ میں کامیاب ہوسکے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ حزب اللہ لبنان اور تحریک حماس کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ حزب اللہ اور حماس کے سینئر رہنماوں نے لبنان میں اپنی ملاقات میں عالم اسلام اور شام میں جاری جنگ نیز فلسطینی استقامت پر اس کے برے اثرات کا جائزہ لیا۔ حزب اللہ اور حماس نے اس ملاقات میں علاقے کے حالات سے غلط فائدہ اٹھا کر قدس کو یہودی رنگ کی دینے کی صیہونی کوششوں کی مذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲