ابنا: کوئٹہ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو سردار بہادر خان یونیورسٹی میں بس دھماکہ میں چودہ طالبات کے جاں بحق اور 19 کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں تین دن کے لئے سوگ رہے گا جبکہ یونویرسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر آج عدالتی کاروائی نہیں ہو رہی اور صوبے بھر کی عدالتوں میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سنیچر کے روز رونما ہونے والے دو واقعات میں14مطالبات،4نرسوں،ڈپٹی کمشنراور 4سکیورٹی اہلکاروں سمیت25افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہوئے تھے۔اس واقعہ میں 4دھشتگرد جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 2دھشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430642
کویٹہ میں سنیچر کے روز رونما ہونے والے واقعہ کے بعد جس میں چودہ طالبات جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے تھے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو غیر معینہ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔