15 جون 2013 - 19:30
عراق دھماکوں میں ۳۵ افراد جانبحق اور ۱۰۰ زخمی

عراق میں آج ہونے والے متعدد کار بم دھماکوں میں 35 افرادجاں بحق اورسو کے قریب زخمی ہوئے۔

ابنا: عراق کے مختلف شہروں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ملک کے صوبہ واسط کے علاقے الکوت والعزیزیہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 5زخمی ہوئے جبکہ محمودیہ میں بھی ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5زخمی ہوئے،درایں اثنا بصرہ میں ہوئے 2کار بم دھماکوں میں 6افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوئے اورناصریہ میں ہونے والے 2خوفناک بم دھماکوں میں10افراد جاں بحق اور20شدید زخمی ہوئے۔ادھر ایک اور اطلاع کے مطابق موصل میں آئل ریفائنری پر دھشتگردوں کے حملے میں 6پولیس اہکار ہلاک ہوئے ھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲