15 جون 2013 - 19:30
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری کی طرف سے نومنتخب صدر کو مبارکباد

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری نو منتخب صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی۔حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے اپنے پیغام میں حسن روحانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کا لطف خاص اور رہبر معظم انقلاب کی عظیم جد و جہد اس غیور قوم کے شامل حال ہوئی کہ اس نے آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خدمت کے لیے منتخب کیا۔انہوں نے اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے تمام اراکین کی طرف سے نومنتخب صدر جمہوریہ کی خدمت میں تبریک پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲