اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شامی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے ’’ داریا‘‘ کو تکفیری دھشتگردوں کے تسلط سے آزاد کروانے کے بعد اس شہر میں ان کے ناپاک وجود سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق اس شہر میں دھشتگردوں اور شامی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں روضہ حضرت سکینہ سلام اللہ علیہ کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ العالم کے نامہ نگار کے مطابق دھشتگردوں کا ایک گروہ روضہ حضرت سکینہ (س) میں گھسا ہوا تھا جسے بغیر کسی کاروائی کے باہر نکالنا ناممکن تھا۔شامی فوج کے ایک افیسر نے نامہ نگار سے گفتگو میں بتایا: دھشتگردوں کے ساتھ جھڑپوں میں روضہ کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن اب جناب سکینہ سلام اللہ علیہا کے روضہ پر ہمارا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے تاہم کوشش کر رہے ہیں شہر داریا کو مکمل طور پر اپنے کنڑول میں لیں۔العالم کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے ’’ البرزہ‘‘ اور ’’ القابون‘‘ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں مسلح افراد کے دسیوں عناصر کی ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔شامی فوج کے افیسر نے مزید بتایا ہے کہ فوج دھشتگردوں کو اپنے محاصرے میں لینے کے لیے ’’جویر‘‘ اور ’’برزہ‘‘ کے علاقوں تک آگے بڑھ گئی ہے تاکہ ان علاقوں کو بھی دھشتگردوں سے پاک کر کے اپنے کنٹرول میں لے لے۔اطلاعات کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران دھشتگردوں نے تین راکٹ دمشق کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر داغے جن کے نتیجے میں کافی مالی نقصان ہوا۔ایک شامی فوجی نے نامہ نگار کو بتایا: دھشتگرد آپسی اختلاف کی بنا پر پاش پاش ہو رہے ہیں اور ان کی کثیر تعداد ہمارے ہاتھوں ہلاک ہو چکی ہے۔ عنقریب ’’ ریف الشام‘‘ کے علاقے کو بھی ہم ازاد کروا لیں گے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شامی فوج کو قدم بقدم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور وہ دمشق کے اطراف میں واقع بہت سارے علاقوں پر اپنا کنڑول حاصل کر چکی ہے جبکہ پہلے ان علاقوں پر دھشتگرد مسلط تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جون 2013 - 19:30
News ID: 429988
شام کے علاقے داریا میں شامی فوج اور تکفیری دھشتگردوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں کی وجہ سے اس شہر میں واقع حرم حضرت سکینہ سلام اللہ علیہا کو کافی نقصان پہنچا ہے۔