13 جون 2013 - 19:30
اگر مغربیوں کے پاس امام خامنہ ای جیسی کوئی شخصیت ہے تو اسے سامنے لائیں

مدینہ منورہ کے شیعہ امام جمعہ نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قائد انقلاب اسلامی ایران کی تقریر علاقہ میں اسلامی بیداری میں موثر رہی ہے بیان کیا: اگر کوئی حکیم و مقتدر و تاثیر گزار شخصیت امام خامنہ ای کے جیسی ہو تو مغرب والے عوام کو اسے متعارف کرائیں۔

ابنا: مدینہ منورہ کے مسجد امام حسن (ع) کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ کاظم العمری نے اس بات کی طرف اشارہ کے ساتھ کہ امریکا اور اسرائیل بہت قدیم زمانہ سے ہی ایران کے خلاف مختلف قسم کی شیطانی پروگرام و منصوبوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے بیان کیا: ان منصوبوں میں سے ایک ایران اور عراق کے درمیان جنگ تھی کہ سامراج نے عراق کا سابق آمر صدام حسین کو ہرا باغ دیکھایا تھا اور اس کے ذریعہ ایران کو ختم کرنے کی سازش رچائی تھی لیکن امام خمینی (ره) کی حکیمانہ قیادت نے اور اس ملک کے غیور قوم نے سامرجیت اور اس کے نوکروں کی سازش کو ناکام کر دیا۔ سعودی عرب کے رہبر مرحوم علامه العمری کے بیٹے نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ایک روز امام خمینی (ره) نے کہا تھا کہ آمر صدام سامراجیوں کی سازش و منصوبہ کا کھلونہ ہو گیا ہے اور ایک روز آئے گا کہ اس سامراجیوں کے منصوبہ کی وجہ سے خود نابود ہوگا جیسا کہ تاریخ شاہد ہے کہ ایسا ہی ہوا اور سامرجی طاقت کے ذریعہ بعث حکومت نابود ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲