13 جون 2013 - 19:30
عراق کی طرف سے امیر قطر پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ

عراق کے قومی اتحاد نے امیرقطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی پرمقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: الرای العالم کی رپورٹ کےمطابق عراق کےقومی اتحاد کے رکن جواد البزونی نے کہا کہ امیر قطر  پر شام اور عراق میں دہشتگردوں کی حمایت اور مدد کرنے کےجرم میں عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلاناچاہئے۔البزونی نےکہا کہ قطر تکفیری فتوے جاری کرا کے اور باغیوں اور دہشتگردوں کو ہتھیار سپلائی کرکے ان کی مدد کررہا ہے۔عراق کےقومی اتحاد کےرکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی سیکورٹی اہلکار وقفے وقفے سے غیرملکی دہشتگردوں کوگرفتارکرتے ہیں کہاکہ آج علاقہ ایک بڑے حملے کےنشانے پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲