ابنا: عراقی پارلیمنٹ کےدفاعی وسلامتی کمیشن کے رکن قاسم الاعرجی نے آج فارس نیوزایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے عراق میں ایرانی زائرین کے قافلے پر دہشتگردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں قبائلی جنگ چھیڑنے کی سازش قطر اور سعودی عرب نے رچی ہے۔عراقی رکن پارلیمنٹ نے پیغمبراکرم (ص) کے یوم مبعث کے موقع پر ایرانی زائرین کی بس پر حملے کوقبائلی سازش قرار دیا اور کہا کہ قطر اورسعودی عرب کو قبائلی تشدد اورمسلمانوں کےقتل عام نیز غاصب اسرائیل کےمفاد میں اسلامی ممالک کےبنیادی ڈھانچوں کوتباہ کرنے کےلئے دولت لٹانے کےبجائے اسے اپنے عوام کی خدمت پرخرچ کرناچاہئے۔درایں اثنا عراق کی مجلس اعلی کےسربراہ سیدعمارحکیم نے ایک اجلاس میں جوعراق کےسیاسی بحران کےحل کے لئے منعقد ہواتھا کہا ہےکہ ہر طرح کی دہشتگردی نے عراقی عوام اور سیاسی گروہوں کونشانہ بنا رکھا ہے اور اسی بنا پر ہمیں پوری سنجیدگی سے دہشتگردی کےخلاف کھڑے ہوجاناچاہئے ۔واضح رہے کہ ستائیس رجب کو عراق میں ایرانی زائرین کی بس پردہشتگردوں کےحملے میں ساٹھ سےزيادہ زائرین شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جون 2013 - 19:30
News ID: 429600

عراقی پارلیمنٹ کے رکن قاسم الاعرجی نے قطر اور سعودی عرب کو عراق میں قبائلی جنگ چھیڑنے کی کوشش کرنے پر خبردار کیا ہے۔