ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اورانقرہ کے ٹونالی اسٹریٹ پر مظاہرین نےحکومت مخالف نعرے لگائےاور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔استنبول کے مضافات میں گئیزی پارک پر قبضہ کرنے والے مظاہرین کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین نے پولیس کی بکتربند گاڑیوں اور واٹرکینز پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے اور سڑکوں پرکھڑی رکاوٹوں کو نذر آتش کیا۔پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ترکی کی حکمران جماعت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم طیب اردغان کی کچھ مظاہرین رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں متنازعہ منصوبے پر ریفرنڈم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جون 2013 - 19:30
News ID: 429215
ترکی کے وزیر اعظم طیب اردغان کی کچھ مظاہرین رہنماؤں سے ملاقات کے باوحود اس ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے بدستور جاری ہیں ۔