ابنا: مھر نیوز کے مطابق عباس علی کد خدائي نے آج پریس کانفرنس میں بیرونی مبصرین کی نگرانی کی تجویز کو ناقابل قبول قراردیتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انتخابات سب سے زیادہ آزاد اور منصفانہ انتخابات ہیں اور ہمارے عوام اس بات کو مناسب نہیں سمجھتے ہيں کہ ان کے انتخابات پر باہر سے مبصر آکر نگرانی کریں۔ آئين کی نگہبان کونسل کے ترجمان نے بیرونی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ حقائق کو پیش کریں۔ انہوں نے امیدواروں کی اھلیت کے تعین کے بارے میں کہا کہ ائين کی ایک سوپندرھویں شق میں امیدواروں کی اھلیت کا تعین کرنے کےلئے متعدد شرایط رکھی گئي ہیں اور ان ہی کے مطابق ہم نے کام کیا ہے۔ ایران میں چودہ جون کو گيارھوین صدارتی انتخابات ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲