11 جون 2013 - 19:30
شہریوں کی ذاتی معلومات ریکارڈ کرنے پر اوبامہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر

امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے مقامی طور پر شہریوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور ذاتی معلومات ریکارڈ کرنےکے اقدام کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

ابنا: امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے مقامی طور پر ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے اقدام کیخلاف عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔ امریکن سول لبرٹیز یونین نے یہ مقدمہ اوبامہ انتظامیہ کیخلاف دائر کیا ہے۔ نیویارک میں دائر کیے جانے والے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بش دور میں شروع کیاجانے والا یہ خفیہ پروگرام اب غیر قانونی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اب پروگرام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حاصل کیے جانے والے ریکارڈ کو ضائع کرنے کا حکم دیا جائے۔ سول لبرٹیز یونین کاکہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے حکومت کے پاس شہریوں کے بارے میں نجی اور مذہبی معاملات سمیت ہر قسم کی معلومات جمع ہوگئی ہے جو غلط ہے۔......./169