11 جون 2013 - 19:30

پاکستان کی سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کےدور میں کیے گئے تبادلے اور تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

ابنا: پاکستان کی سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کےدور میں کیے گئے تبادلے اور تقرریوں  کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔اطلاعات کے مطابق نگراں حکومت کےدور میں کیے گئے تقرریوں و تبادلے کے مقدمے میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا کیونکہ اس کے پاس تقرریوں اور وتبادلوں کااختیار نہیں تھا۔عدالت نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد اور روز مرہ کے امور انجام دینا تھا۔......./169