10 جون 2013 - 19:30
شام مخالفین کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی تشویشناک ہے، روس

روس نے شام ميں حکومت مخالف دہشتگرد گروہوں کو مسلح کئے جانے پر ايک بار پھر اعتراض کيا ہے۔

ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف نے کہا ہے کہ شام کے مخالفين نے القصير کي جنگ ميں، اينٹي ايئر کرافٹ سيسٹم اور  توپوں سميت انواع و اقسام کے بھاري اسلحے استعمال کئے ہيں۔
انہوں نے ايک ٹي وي انٹرويو ميں شام ميں دہشتگرد گروہوں کو اسلحہ دينے کو غير قانوني قرار ديتے ہوئے  کہا ہے کہ شام ميں بر سرپيکار دہشتگردوں کو ان کے حاميوں نے کافي اسلحے ديئے ہيں جو باعث تشويش ہے ۔
روسي پارليمنٹ کے ايوان بالا کے چيئر مين والنتينا ماتونکوف نے بھي کہا ہے کہ شام ميں قانوني حکومت کے خلاف جنگ کرنے والے مسلح گروہوں کو اسلحے کي سپلائي بين الاقوامي قوانين کي خلاف ورزي ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کا مسئلہ صرف حکومت دمشق اور مخالفين کے درميان پر امن مذاکرات کے ذريعے ہي حل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام ميں مخالفين کو مسلح کرنا اس ملک کا داخلي مسئلہ نہيں ہے بلکہ يہ بين الاقوامي قوانين کي کھلي خلاف ورزي ہے جس کا نوٹس لينا چاہئے۔ 
.......
/169