10 جون 2013 - 19:30
شام کے نوجوانوں کا ماں باپ کے سامنے بے دردی سے قتل+تصاویر

شام کے تکفیری دھشتگردوں نے حلب کے علاقے ’’الشعار‘‘ میں ۱۵ سالہ نوجوان محمد القطاع کو اسکے ماں باپ کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شام کے تکفیری دھشتگردوں نے حلب کے علاقے ’’الشعار‘‘ میں ۱۵ سالہ نوجوان محمد القطاع کواس بہانے سے کہ اس نے پیغمبر اکرم(ص) کی شان میں گستاخٰی کی ہے اسکے ماں باپ کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا۔دھشتگردوں سے وابستہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس چائے فروش نوجوان کے ایک دوسرے شخص سے پیغمبر اکرم(ص) کی شان میں گستاخی کرنے کے بعد مسلحہ افراد نے اسے گرفتار کر لیا اور اس پر کفر کا فتویٰ لگا دیا۔دھشتگردوں نے اس کا قتل کرنے سے پہلے اسے شدید پیٹا بعد از آں مقتول کے ماں باپ کے سامنے اس کے سر اور گردن پر دو دو گولیاں لگا دیں۔واضح رہے کہ شام میں دھشتگردی کا سلسلہ شروع ہونے سے ابتک متعدد بار دھشتگردوں نے اس طرح کے بے گناہ افراد کو اپنی وحشیانہ کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جوانوں کے سروں کا قلم کرنا اور مردوں کے جگر نکال کر چبانا ان کے وحشیانہ کارناموں کی مثالیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲