ابنا: امريکي وزارت دفاع پنٹاگون نے اپني ايک رپورٹ ميں ، يہ دعوي کرتے ہوئے کہ اس ملک کي خفيہ ايجنسيوں نے ايس تھري ہنڈريڈ سميت مختلف ہتھيار ، شام لے جانے والے روسي بحري جہازوں کا پتہ لگا ليا ہے ، يہ تشويش ظاہر کي ہے کہ اس سے ، اس ملک کے خلاف مستقبل ميں فضائي حملے دشوار ہو جائيں گے۔پنٹاگون نے اسي طرح اپني رپورٹ ميں کہا ہے کہ امريکي خفيہ اينجسيوں نے جن روسي بحري جہازوں کي شناخت کي ہے وہ شامي فوج کو دوبارہ مسلح کرنے کي غرض سے ہتھيار لے جا رہے تھے۔رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ اگرچہ اس بات کي تصديق نہيں ہوئي ہے تاہم امکان يہي ہے کہ ان بحري جہازوں ميں ايس تھري ہنڈريڈ ميزائل سسٹم کے کچھ حصے اور ہتھيار لے جائے جا رہے تھے۔پنٹاگون کي يہ رپورٹ ايسے حالات ميں منظر عام پر آئي ہے کہ جب حاليہ دنوں ميں امريکہ نے ، شام کو ايس تھر ہنڈريڈ ميزائل سسٹم نہ دينے کے لئے روس پر اپنے دباؤ ميں اضافہ کيا ہے - واشنگٹن کا خيال ہے کہ ايس تھري ہنڈريڈ ميزائل سسٹم ، امريکہ ، اسرائيل نيٹو يا شام پر حملہ کرنے والے کسي بھي ملک کے جنگي طياروں کو نشانہ بنائے جانے کے خطرے کو بڑھا دے گا۔...../169
10 جون 2013 - 19:30
News ID: 428559
واشنگٹن نے دعوي کيا ہے کہ روس کي جانب سے ايس تھري ہنڈريڈ ميزائل سسٹم ، شام کو ديئے جانے سے ، امريکہ کے لئے خطرہ پيدا ہو جائے گا۔