ابنا: کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی نواب بگٹی قتل کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،واضح رہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل الیاس ایڈووکیٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔...../169
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428350
مشرف کی جانب سے ان کے وکیل الیاس ایڈووکیٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔