ابنا: شین ھوا کی رپورٹ کےمطابق عراقی صوبہ دیالہ کے ایک بازار میں تین کار بم دھماکے ہوئے جس میں کم سےکم تیرہ افراد جاں بحق اور انتالیس زخمی ہوگئے۔گذشتہ سنیچر کوجنوبی عراق کے الامین علاقے میں کاربم دھماکے میں چارعراقی شہری جاں بحق اوربچوں وعورتوں سمیت بیس افراد زخمی ہوگئے۔عراق کو گذشتہ چند دنوں سے شدید نا امنی کا سامنا ہے اور حالیہ واقعات میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔......./169
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428202
عراق میں دہشتگردانہ کاروائی میں مرنے والوں کی تعداد تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔