9 جون 2013 - 19:30
ترکی، اردغان کی اپیل مسترد، سلسلہ آج بھی جاری

ترکی میں مظاہرین نے اردغان کی مظاہرے ختم کرنے کی اپیل نظرانداز کرتے ہوئے مظاہروں کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ابنا: الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق ترکی میں ہزاروں افراد نے آج بارہويں دن بھی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے اور ترک وزیراعظم اردوغان کی اپیل پرکو‏ئی توجہ نہيں دی جا رہی۔ترکی کی حکومت کی جانب سے استنبول کےتقسیم میدان میں ایک تجارتی کمپلکس کی تعمیر کےاعلان کےبعد اس ملک میں مظاہروں کاسلسلہ شروع ہوا تھا جو آہستہ آہستہ حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہوکرتمام شہروں میں پھیل گیا ہے۔مظاہرین ترک وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین اورپولیس کےدرمیان جھڑپ سےاب تک چارشہری ہلاک ہوچکے ہيں۔......./169