اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے دو ایرانی مجاہد شہید ہوئے جن کا تشییع جنازہ گزشتہ روز اتوار کو ایران کے شہر دامغان میں انجام پایا۔یہ دو مجاہد شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے مقام شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔تشییع جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ، یا زینب (س)، یا حسین(ع)، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، دھشتگرد مردہ باد کے نعرے لگائے۔ان دو مجاہدین کے تشییع جنازہ کے مراسم میں صوبہ سمنان کے تمام عہدہ داروں نے شرکت کی۔ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ان دو شہیدوں پر دامغان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین ترابی نے نماز جنازہ ادا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428053
شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے دو ایرانی مجاہد شہید ہو گئے ہیں۔