9 جون 2013 - 19:30
یمن میں ڈرون کی دہشت گردی پانچ افراد نشانہ بن گئے

آج یمن میں ۵ افراد اس وقت لقمہ اجل بن گئے جب ایک امریکی ڈرون یمن کے شمالی علاقے میں حملہ کر دیا۔

ابنا: قبائلی ذرائع کے مطابق یمن کے شمالی صوبے الجوف کے علاقے خاب الشاۃ میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور اس حملے کے بعد یکے بعد دیگرے ۳ مزید حملے کئے گئے۔
یمن میں کئی سالوں سی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دہشت گردی جاری ہے جس میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲