ابنا: ایسنا کی رپورٹ کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل ایران کے مرکزی صوبے کے علاقے شازند میں پٹرو کیمکل کمپلکس کی یونیٹوں کے افتتاح کی تقریب میں کہا کہ ترقی و پیشرفت کو اسی وقت عملی شکل حاصل ہو سکتی ہے جب تمام ایرانی عوام میدان میں اتر جائیں اور ملک کی تعمیر ميں عزت ووقار کے ساتھ حصہ لیں ۔اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سیاست کو اقلیتی گروہ تک محدود نہیں ہونا چاہیے، ایک خوش حال ، سالم ، عالم اور بامعرفت معاشرے ميں انسان، سعادت وخوشبختی حاصل کر سکتا ہے ۔ انہوں نے ایران کی ترقی وپیشرفت کی راہ میں اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں کہ جب دشمنوں کی یہ کوشش ہےکہ ایران میں پیداواری عمل کو روک دیں ،آئے دن ایران میں نئے نئے کارخانوں اور نئے پروجکٹوں کا افتتاح عمل میں آرہا ہے ۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج شازند کے پٹروکیمکل کمپلکس میں پٹروکیمیکل پروجکٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہا ایران کے اندر موجود تیل اور گيس کی تمام گنجائشوں سے استفادہ کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428027
اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے مختلف شعبوں میں ترقی کے منازل طے کرنے کے لئے ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ عزم و ہمت کا مظاہرہ کریں ۔