8 جون 2013 - 19:30
اسپیس مانیٹیرنگ سینٹر ، ایران کی ترقی کی علامت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسپیس مانیٹیرنگ سنٹر کو اسپیس ٹکنالوجی میں ایران کی ترقی کی علامت قراردیاہے ۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا : صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے مرکزی صوبے اصفہان کے شہر دلیجان میں اسپیس مانیٹیرنگ سنٹر کی افتتاحیہ تقریب میں خلائي شعبے میں ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کا افتتاح اسپیس ٹکنالوجی میں مزید ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے دنیا میں اپنی بات منوانے کے لئے علمی و سائنسی لحاظ سے آگے بڑھنا ضروری ہے اور ملت ایران اسپیس ٹکنالوجی میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اس اسپیس مانٹیرنگ سنٹر کی تمام مشینیں، ساز و سامان اور سافٹ ویر ایرانی ماہرین نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران ان معدودے چند ملکوں میں شامل ہوچکا ہے جن کے پاس اسپیس مانیٹنیرنگ سینٹر ہے۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایران پر ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود ایران نے اسپیس مانٹینرنگ سینٹر قائم کرلیا ہے جو اس کے ماہرین کی اہم کامیابی شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اسپیس سینٹر سے ہم ایران کی فضا میں ہر طرح کے اجرام سماوی اور مصنوعی سیارچوں کو رصد کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مصنوعی سیارچوں کا نیوی گيشن، زمین کے مدار میں موجودہ اسپیس ٹریفک اور دنیا کے تمام علاقوں میں اسپیس کی مانیٹیرنگ اس مرکز سے ممکن ہے۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ راڈار نیوی گيشن، الکٹرو آپٹیکل نیوی گيشن، اور ریڈیو نیوی گيشن کی روشوں سے اس سینٹر میں کام کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے ایران میں اسپیس مانیٹیرنگ ٹکنالوجی پايہ تکمیل کو پہنچ گئی ہے۔ اس اسپیس سینٹر کا نام امام جعفرصادق اسپیس مانیٹیرنگ سینٹر ہے۔...../169