8 جون 2013 - 19:30
ايران کا گيارہواں صدارتي اليکشن، تشہيراتي مہم

اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کے اميدواروں کي انتـخابي مہم زور وشور کے ساتھ جاري ہے - صدارتي اميدواروں نے مختلف ريڈيو اور ٹي وي پروگراموں اور اسي طرح متعدد شہروں ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرکے اپنے منشور اور پروگراموں سے لوگوں کو آگاہ کرنے کي کوشش کي -

ابنا: صدارتي اميدوار غلام علي حداد عادل نے ايران کے نيوز چينل سے گفتگو کے دوران کہا کہ ميں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو پارليمنٹ کے ذريعے پاس کے گئے قانون کو نافذ کرنا چاہئے اور پارليمنٹ کو بھي چاہئے کہ بل پاس کرتے وقت ملک کے حقائق کو مد نظر رکھے -حداد عادل نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اگر امريکي حکام ايران کے خلاف منہ زوري کي پاليسي ترک کرديں تو ہم ان سے مذاکرات کرسکتے ہيں کہا کہ ايران کے عوام سے دشمني کرنا اور پابندياں عائد کرنا اور اسلامي جمہوري نظام کو گرانے کي سازش کرنا  ايران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے امريکي دعوؤں سے تضاد رکھتا ہے -ايک اور اميدوار محمد رضاعارف نے بھي ايران کے سرکاري ريڈيو سے اپني گفتگو ميں کہا کہ اگر وہ جيت جاتے ہيں تو  خواتين کے حقوق کا پورا خيال رکھيں گے اور انہيں حکومت ميں بھي حصہ داري ملے گي - انہوں نے کہا کہ ملک کي آبادي کا نصف حصہ خواتين پر مشتمل ہے اس لئے حکومت کي ذمہ داري ہے کہ وہ ان کے حقوق کو پورا کرے انہوں نے افراط زر کو سماجي مشکلات کا سبب بتايا اور کہا کہ سسبسڈي کو بامقصد بنانے کا قانون جاري رہنا چاہئے ليکن افراط زر نے عام لوگوں پر سخت بوجھ ڈالا ہے -ايک اور اميدوار محمد غرضي نے بھي العالم اسٹوڈيو ميں اپنے انٹرويو ميں کہاکہ اگر وہ جيت جاتے ہيں تو افراط زر پر قابو پانے کي سب سے پہلے کوشش کريں گے انہوں نےملک ميں افراط زر کے اسباب کے بارے ميں کہا کہ حکومت نے آمد ني سے زيادہ خرچ کيا ہے -ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات کے اميدوار سعيد جليلي نے بھي مشرقي آذربائجان ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ايران ميں ترقي و پيشرفت اور مشکلات کو حل کرنے کي پوري توانائي پائي جاتي ہے انہوں نے کہا کہ ان توانائيوں سے بھرپور انداز ميں استفادے کي کوشش کرني چاہئے انہوں نے کہا کہ ولايت فقيہ کا اتباع ہي ايران کي ترقي و پيشرفت کا راز ہے -ايک اور صدارتي اميدوارعلي اکبر ولايتي نے بھي شيراز شہر ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ايسے شخص کو ملک کا صدر بننا چاہئے جو داخلہ اور خارجہ مشکلات و مسائل کو تدبير سے حل کرے علي اکبر ولايتي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران کي معاشي تعمير نو اور خارجہ تعلقات کو از سر نو استوار کرنے کے  لئے بنيادي اور ٹھوس قدم اٹھانے کي ضرورت ہے کہا کہ اگر وہ جيت جاتے ہيں تو سبھي ملکو سے دوطرفہ احترام اور برابر کے حقوق کي بنياد پر تعلقات برقرار کريں گے انہوں نے کہا کہ اگر امريکي حکام بھي  اپني تسلط پسندانہ پاليسياں جاري رکھنا چاہيں گے تو انہيں ايران کے عوام کي سخت استقامت کا سامنا کرنا پڑے گا -ايران کے صدارتي انتخابات کے ايک اور اميدوار محمد باقر قاليباف نے کہا کہ وہ پورے عزم و حوصلے اور اپنے ملک کے نوجوانوں کي مدد سے معيشت کو بہتر بنائيں گےتاکہ دشمن اقتصادي دباؤ ڈال کر اسلامي انقلاب کو نقصان نہ پہنچاسکے -انہوں نے تہران کے مضافات ميں واقع علاقے قرچک ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسلامي انقلاب کي امنگوں کے مطابق ايران کے عوام کي مادي اور معنوي زندگي کو سہولتيں فراہم حکومت کا اہم ترين فريضہ ہے - صدارتي اليکشن کے اميدوار محسن رضائي نے بھي ايران کے ٹيلي ويژن چينل تين سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبوں کے گورنروں کے عہدے اور اسي طرح کابينہ کے لئے جوانوں کا انتخاب کريں گے اور ان کي توانائيوں سے استفادہ کريں گے - انہوں نے کہا کہ ميري حکومت کي ترجيحات نوجوانوں کو روزگار کي فراہمي ہوگي -ايک اور اميدوار حسن روحاني نے بھي تہران ميں شہيد شيرودي اسٹيڈيم ميں ايک عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ايران کےعوام کي عزت و وقار کا دوبارہ بول بالا کريں گے انہوں نے کہا کہ وہ ايران کي قومي طاقت کو اس ملک کے جوانوں اور نوجوانوں کي مدد سے دوبارہ بحال کريں گے انہوں نے کہا کہ ان کي ممکنہ حکومت کا اصل ايجنڈہ معيشت کو نجات دلانا ہے -اسلامي جمہوريہ ايران کے گيارہويں صدارتي انتخابات آئندہ چودہ جون کو ہونے والے ہيں -......./169