8 جون 2013 - 19:30
امريکي ناظم الامور پاکستاني دفتر خارجہ ميں طلب

پاکستان ميں امريکا کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ ميں طلب کرکے ڈرون حملوں پر احتجاج کيا گيا ہے

ابنا: پاکستاني وزارت خارجہ کے عہديداروں نے امريکي ناظم الامور پر واضح کيا کہ امريکا کے ڈرون حملوں ميں بے گناہ خواتين بچے اور عام شہريوں کي ہلاکتوں سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے -حکومت پاکستان نے امريکا سے يہ احتجاج پاکستان کے قبائلي علاقے ميں امريکا کے تازہ ڈرون حملے کے بعد کيا ہے جس ميں نو افراد مارے گئے ہيں - پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بيان ميں ايک بار پھر امريکا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے اندر اپنے ڈرون حملے بند کردے-پاکستان کے ايک سيکورٹي عہديدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي شرط بتايا کہ قبائلي علاقے پر سنيچر کو امريکا کے  ڈرون حملے ميں نو افراد مارے گئے ہيں - گذشتہ بدھ کو مياں نوازشريف کے وزير اعظم بننے کے بعد پاکستان ميں امريکا کا يہ پہلا ڈرون حملہ ہے-......./169