ابنا: فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپ میں امن و سلامتی کے لئےدہشت گردی بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی حکومت کے خلاف یورپ ، امریکہ ، ترکی اور عرب ممالک سمیت 26 سے زائد ممالک کے سلفی وہابی دہشت گرد لڑ رہے ہیں جنھیں یورپی اور عرب ممالک امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔ یورپی ممالک چاہتے ہیں یورپی دہشت گرد اگر شام ہی میں ہلاک ہوجائیں تو بہتر ہے کیونکہ ان کی واپسی یورپی ممالک کے لئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔......./169
7 جون 2013 - 19:30
News ID: 427512
فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے خلاف القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہمراہ 600 یورپی دہشت گرد لڑ رہے ہیں جن میں 120 فرانسیسی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔