4 جون 2013 - 19:30
القصیر کی آزادی پر شام اور لبنان میں جشن مسرت

شامی اور لبنانی عوام نے شام کے شہر القصیر پر شامی فوج کی فتح اور دہشت گردوں کی شکست پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی ہے

ابنا: شامی اور لبنانی عوام نے شام کے شہر القصیر پر شامی فوج کی فتح اور دہشت گردوں کی شکست پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی ہے۔ شامی فوج نے القصیر پر امریکہ و اسرائيل سے وابستہ القاعدہ دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجتماعی و سماجی نیٹ روکس پر جاری تصویروں سے پتہ چلتا ہے القصیر شہر پر شامی فوج کی کامیابی پر شام اور لبنان کے عوام جشن اور خوشی منارہے ہیں۔ القصیر شہر پر گذشتہ دو برسوں سے سعودی عرب، قطر، ترکی، امریکہ اور اسرائیل نواز سلفی وہابی دہشت گردوں کا قبضہ تھا جسے شامی فوج نے تین ہفتوں کی مرحلہ وار کارروائی کے دوران آج مکمل طور پر آزاد کرلیا ہے شامی فوج نے اس علاقہ میں سلفی وہابیوں کی کمر توڑتے ہوئے انھیں عبرتناک سبق سکھایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲