3 جون 2013 - 19:30
بوسنیا میں امام خمینی (رہ) کے متعلق کانفرنس کا انعقاد + تصاویر

بوسنیا کے دار الحکومت سارئیوو میں رہبر کبیر انقلاب کی چوبیسویں برسی کے موقع پر ’’ امام خمینی (رہ) اتحاد اور اعتدال پسندی کے منادی‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بوسنیا کے دار الحکومت سارئیوو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کی طرف سے رہبر کبیر انقلاب کی چوبیسویں برسی کے موقع پر ’’ امام خمینی (رہ) اتحاد اور اعتدال پسندی کے منادی‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کے شیعہ اور غیر شیعہ افرد نے شرکت کی۔اس پروگرام میں سفیر ایران کی تقریر کے بعد امام خمینی (رہ) کے حالات زندگی سے متعلق مستند فیلم دکھائی گئی۔

کانفرنس کے باہر لگائی گئی شیعت اور اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق کتابوں کی نمائش سے بہت سارے لوگوں نے کتابیں حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲