2 جون 2013 - 19:30

4 جون یوم وفات امام خمینی کے مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوینے اپنے ایک بیان میں امام خمینی کو دور حاضر کیلئے دین مقد س اسلام کے عظیم مجدد قراد دیا۔

ابنا: امام خمینی  نے اسلامی انقلاب کے ذریعے انسانیت کو اسلام سے آشنا کرایا اور مسلمانوں کو یکجا کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔انہوں نے سامراجی استعمار اور صہونیت کی دشمنی کو سمجھتے ہوئے انکے ناپاک عزایم کے مقابلے میں نہ صر ف مسلمانو ں کو بیداری بخشی بلکہ انھیں پوری دنیا میں متحد کر کے دشمن کے سیاسی اقتصادی اور سماجی دباؤ سے نکالنے کی بھر پور کوشش بھی کی ۔امام خمینی  نے زمانہ کے انسانوں کو آزاد با وقاراور عدل و انصاف سے زندگی گزارنے کا بہترین سلیقہ سکھایا ،اور دور حاضر کے عیاشیوں اور صہوانیت میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو روحانیت اور معنونیت کے پر سکون راہوں سے آشنا کروائے ۔بیان میں کہا گیا کہ یاد خدا سے دلوں کے جو اطمینان حاصل ہوتا ہے ،امام خمینی  پہلے خود اس مقام اطمینان کو حاصل کرنے کے بعد روحانیت اور معنویت کے بھوکے پیاسے انسانو ں کو بھی خدا کی محبت سے سیراب کروائے ۔اور دین مقدس اسلام کو امام خمینی کے مقد س تحریک سے نئی جان ملی اور ہم مسلمانوں بلکہ انسان اس مقد س اوربھالئے گئے دین کے اصولوں کی طرف رجوع کرنے لگے ۔سیاسی اور اجتماعی حوالوں سے اتحاد بین المسلمین کے نعرے اور عملی مظاہرے کیساتھ مسلمانوں کے دلوں کو یکجا کئے ۔اور انہیں دشمنان اسلام کے مقابلے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بعض تنگ نظر افراد جو اسلام کے جھوٹے جھوٹے فروری اختلافات کو ہو ا دیکر مسلمانوں کے اند ر نفاق اور دوریاں ایجاد کرتے ہین ۔امام خمینی  نے انکی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں اسلام کے اعلیٰ مقاصداور اہداف کی طرف متوجہ کروایا۔جس طر ح سید جمال الدین افغانی کے زمانے کے لوگوں نے انکے ذات کو اپنے زمانے میں پہچان نہ سکے اسی طرح شاید اس زمانے کے مسلمان امام خمینی  کی اعلیٰ شخصیت سے نا واقف رہے ہیں لیکن زمانے کے گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ الھی اور وسیع النظر شخصیت آہستہ آہستہ پہچانے جائیں گے۔در حقیقت امام خمینی ایک بت شکن تھے ۔جنہوں نے ظلم استکبار استعمار عالمی جمہوریت اور شیطانی طاقتوں کے بتوں کو مار گرائے اور ابراہیم زمان بن کر امریکی ،اسرائیل اور شیطانی طاقتوں سے مقابلہ کیا۔انہوں نے واضح واضح الفاظ میں فرمایا جو سنی اور شیعہ میں تفریق ڈالتے ہیں وہ نہ سنی ہے نہ شیعہ بلکہ استعماری اور امریکی ایجنٹ ہے۔

.......

/169