31 مئی 2013 - 19:30
افغانستان میں ۴ فوجیوں کی ہلاکتیں

طالبان نے چار افغان فوجیوں کو جن میں ایک اعلی فوجی عہدیدار بھی شامل ہے ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ابنا:  ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا کہ آج اس ملک کے اروزگان صوبے کے علاقے دورجان میں چار افغان فوجیوں کوہلاک کرکے اس فوجی چوکی پر قبضہ کر لیا گیا۔تاھم افغان حکومت کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲