30 مئی 2013 - 19:30
شام میں سرگرم دھشتگردوں میں یورپی شہری بھی شامل

شام کے شمال مغربی علاقے میں مسلح دہشتگردوں کے اس ملک کی فوج کے آپریشن میں تین یورپی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ابنا: لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے آج رپورٹ دی ہے کہ شام کے مسلح دہشتگردوں کے خلاف ملک کے شمال مغربی علاقے میں اس ملک کی فوج کے تازہ آپریشن میں تین یورپی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک امریکی اور ایک برطانوی شہری شامل ہے۔ شام کی فوج نے کہا ہے کہ اس کو ہلاک ہونے والوں کے سامان سے شام کی فوجی چھاؤنیوں سے متعلق نقشے بھی ملے ہیں۔واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے کل المنار ٹی وی چنیل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب ، ترکی اور قطر شام میں دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ غیر ملکی دہشتگرد گرد شام کے عوام اور فوجی کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔دریں اثناء روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے آدانا کے علاقےسے شام کی حکومت کے متعدد ایسے مخالفین کو گرفتارکیا ہے جن سے کیمیاوی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا ہےکہ ماسکو ان عناصر کے بارے میں ترکی کی جانب سے تفصیلات بیان کۓ جانے کا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲