ابنا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے تہران میں شام کے بحران کے حل
سے متعلق منعقد ہونے والے بین الاقوامی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے
کہ شام کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے اپنے پیغام میں اس بات پر تاکید کی ہےکہ شام کے بحران کا کوئي فوجی حل نہیں ہے اور اس بحران کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
بان کی مون کے پیغام میں مزید آیا ہےکہ شام میں جاری بدامنی سے خطے کے تمام ممالک بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر متاثر ہو رہے ہیں اور اس بحران کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کیا جانا بہت ضروری ہوچکا ہے۔ بان کی مون نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی اجلاس شام کے عوام کے لۓ قیام امن کے سلسلے میں مفید واقع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲