ابنا: وزير خارجہ صالحي نے تہران ميں ايران اور عمان کے باہمي روابط کي برقراري کي چاليسويں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ خليج فارس کے ملکوں کي جانب سے ايک ذمہ دارانہ اور حقيقت پسندانہ امن منصوبہ تيار کيا جانا چاہئے اور يہي علاقے ميں امن و استحکام قائم کرنے کا واحد راستہ ہےـ
وزير خارجہ صالحي نے کہا کہ اس منصوبے ميں علاقے کے ملکوں کو کليدي حيثيت دي جائے اور يہ ہدف بيروني ملکوں کي مداخلت سے دور رہتے ہوئے علاقائي ملکوں کي باہمي شراکت سے حاصل ہو سکتا ہےـ
وزير خارجہ صالحي نے ايران سے عمان کو گيس کي سپلائي اور ٹرانزٹ سے متعلق معاہدے کو دونوں ملکوں کے باہمي تعاون کا کليدي پہلو قرار ديا اور اقتصادي شعبے ميں باہمي تعاون بڑھانے پر زور ديا-
.....
/169