ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ کےسربراہ بریگیڈیئرجنرل رمضان شریف نے گیارہويں دور کےصدارتی انتخابات کو قوم کےمطالبات اوراسلامی انقلاب کےمقاصد کوآگے بڑھانے میں اہم قرار دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے موجودہ حساس حالات میں دشمن کے پروپیگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں چودہ جون کوہونےوالےصدارتی انتخابات انقلاب کےاہداف کوآگے بڑھانے میں نہایت اہمیت کےحامل ہيں ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےشعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انتخابات کے زمانے میں دشمن کی صحافتی یلغار کوئي نئی چیز نہیں ہے کہا کہ ملت ایران اس عمل میں سامراجی اور صیہونی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کے زیراثر ہرگز نہيں آۓ گی۔
بریگیڈیرجنرل رمضان شریف نےکہا کہ ذرائع ابلاغ گواہ ہيں کہ سپاہ پاسداران نے کبھی بھی کسی خاص صدارتی امیدوار کی حمایت نہيں کی ہے بلکہ ہمیشہ انتخابات میں بڑی تعداد میں عوامی شرکت اورسیکورٹی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲