27 مئی 2013 - 19:30
اسلامی نظام اسلام و شیعت کے لئے عزت و وقار کا سبب ہے

آیت الله علوی گرگانی نے کہا : دنیا والوں کی نگاہیں اسلامی نظام پر ٹکی ہوئی ہیں ، ذمہ داروں اور سربراہوں کو توجہ دینی چاہیئے کہ یہ اسلامی حکومت دنیا والوں کے لئے نمونہ قرار پائے ،چونکہ اسلامی نظام، اسلام و شیعت کا وقار ہے ۔

ابنا: حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد آیت ‌الله سید محمد علوی گرگانی نے قم کے مسجد امام حسن عسکری (ع) میں منعقدہ اعتکاف میں بیان کیا : دنیا والوں کی نگاہیں اسلامی نظام پر ٹکی ہوئی ہیں، ذمہ داروں اور سربراہوں کو توجہ دینا چاہیئے کہ یہ اسلامی حکومت دنیا والوں کے لئے نمونہ ہو، اسلامی نظام، اسلام و شیعت کے لئے باعث وقار ہے ۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں بات کی طرف اشارہ کے ساتھ کہ قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس میں مختلف جہات پائی جاتی ہیں جیسے اس میں حقائق و لطائف شامل ہیں بیان کیا : سورہ مبارکہ بقرہ کی آیہ نمبر 125 میں اعتکاف کی ضرورت اور تمام امور میں سماجی کاموں کی اہمیت نمایاں طور پر بیان ہوئی ہے، اور ہر مسئلہ میں اجتماعی طور پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے بیان کیا : اس آیہ میں بیان ہوا ہے «و طهرا بیتی لطائفین» اگر چاپتے ہیں کہ کوئی پروگرام منعقد کیا جائے تو اس میں پاکیزگی کا خیال ضروری ہے اور یہ مطلب نجاست و پاکیزگی سے الگ ہے یہ طہارت، طہارت کے اعم معنی میں سے ہے کہ جس کو تین طرح کے لوگ اہل طواف، اہل قیام اور نماز ادا کرنے والوں کے لئے بیان کیا گیا ہے ۔انہوں نے سورہ مبارکہ بقرہ کی آیہ نمبر 125 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قلب کو پاک کرنے کی بھی شفارش کی گئی ہے بیان کیا : اہل اعتکاف کو اپنے قلب کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے اور خلوص بھی رکھنا چاہیے، اہل اخلاص بہت کم ہیں، لیکن اس طرف بھی توجہ دینی چاہیئے کہ خداوند عالم ہم لوگوں کو نا امید کرنے والا نہیں ہے ۔آیت‌ الله علوی گرگانی نے اظہار کیا : پیغمبر خدا (ص) و اهل ‌بیت (ع) ہم لوگوں سے محبت کرتے ہیں اس لئے ہم لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیئے کہ اهل ‌بیت (ع) ہم سے ناراض ہو جائیں اور اپنے بندہ اور دوستوں کے کام سے خدا کے سامنے شرمندہ ہوں ۔ ......./169