27 مئی 2013 - 19:30
فرانس کے شہر نوجن سور سن میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کا منصوبہ

فرانس کے شہر نوجن سور سن کے مسلمانوں کی درخواست کی بنا پر اس شہر میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابنا: فرانس کے شہر نوجن سور سن کے مسلمان شہریوں کی درخواست کی بنا پر اس شہر میں ترک ملازموں کی ثقافتی انجمن ایک نئی مسجد کی تعمیر کے لیے ۳۵ہزار مربع میٹر کے ایک پلاٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
اس مسجد کی تعمیر کے لیے ۹۶ہزار یورو کی لاگت آئے گی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ انجمن ایک انجینئر معمار کی مدد سے اس مسجد کا نقشہ بنا رہی ہے جس کی بنا پر یہ مسجد ۵۰۰مربع میٹر پر بنائی جائے گی جس میں بچوں کی تعلیم کے لیے ہالز بھی بنائے جائیں گے۔
اس مسجد کی تعمیر کے لیے ابھی تک ۶لاکھ یورو کی رقم جمع کر لی گئی ہے اور مطلوبہ رقم تک پہنچنے کے لیے عوامی امداد کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.......

/169