ابنا: ايران کے وزير دفاع احمد وحيدي نے زمين سے زمين پر مار کرنے والے ميزائل لانچرز کو سپاہ پاسدارن کے حوالے کئے جانے کے سلسلے ميں منعقدہ ايک تقريب ميں کہا کہ ايران کبھي بھي جنگ کا آغاز نہيں کرے گا ليکن ہر طرح کي جارحيت کے مقابلےميں ايران کا جواب بہت ہي سخت ہوگا- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي طرف سے دشمن کو ديا جانے والاجواب ايسا ہوگا جو دشمن کو پشيمان کردے گا – ايران کے وزيردفاع بريگيڈيئر جنرل وحيدي نے اسي طرح اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دشمن کي طاقت کو ناکارہ بنانے والي اسلامي جمہوريہ ايران کي ميزائيلي قوت ايران کي دفاعي طاقت کا صرف ايک حصہ ہے، کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي يہ ساري توانائياں دفاع امن اور موثر دفاعي قوت کے حصول کے لئے ہيں- واضح رہے کہ زمين سے زمين پر مارکرنےوالے ميزائل لانچروں کي ايک بہت بڑي کھيپ اتوار کو سپاہ پاسداران کے حوالے کي گئي- اس موقع پر وزير دفاع کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران کي فضائيہ کے کمانڈر مارشل امير علي حاجي زادہ بھي موجود تھے –...../169
26 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423402
وزيردفاع احمد وحيدي نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي ارضي سالميت کے خلاف کسي بھي طرح کي جارحيت کا انتہائي سخت جواب ديا جائے گا -