25 مئی 2013 - 19:30
امريکا: غاصب صہیوني ریاست کي حمايت پر زور

امريکا نے ايک بار پھر کہا ہے کہ وہ صہيوني حکومت کے لئے اپني حمايت جاري رکھے گا -

ابنا: امريکي وزير خارجہ جان کيري نے غاصب صيہوني حکومت کے لئے واشنگٹن کي حمايت جاري رکھنے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ يہ  حکومت علاقے ميں امريکا کي سب سے زيادہ قريبي اتحادي ہے -
امريکي وزير خارجہ نے صيہوني حکام سے ملاقات کے بعد کہا کہ علاقے ميں باقي بچ جانےوالے اتحاديوں ميں اسرائيل ہمارا سب سے قريبي اتحادي اور سب سے اہم حليف  ہے -
امريکي وزير خارجہ نے دعوي کيا کہ اسرائيل اور فلسطين کي محدود خود مختار انتظاميہ کے درميان کسي سمجھوتے پر پہنچنے کےلئے مشکل فيصلے کرنے ہوں گے -
امريکي وزير خارجہ نے اسرائيلي حکومت سے يہ بھي کہا کہ وہ فلسطيني علاقوں ميں غير قانوني صہيوني بستيوں کي تعمير کا کام روک دے-

.....

/169