25 مئی 2013 - 19:30
من موہن سنگھ کل جاپان کے دورے پر جا رہے ہیں

ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کل سے جاپان کا دورہ شروع کررہے ہیں۔

ابنا:  اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر من موہن سنگھ نے اپنے دورہ جاپان سے قبل کہاکہ وہ جاپان کےساتھ ایٹمی تعاون اور ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے دورہ جاپان کو دونوں ملکوں کے اسٹراٹیجیک اور عالمی مسائل میں تعاون میں فروغ لانے کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاپان کے ساتھ پرامن ایٹمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے میں بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ واضح رہے دوہزار گیارہ میں فوکو شیما جوہری کامپلیکس کے حادثے کے بعد ہندوستان اور جاپان کا ایٹمی تعاون تعطل کا شکار ہوگيا تھا۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ نے جاپانی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ہندوستان کے وزیر اعظم کل سے جاپان کا دورہ شروع کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲