25 مئی 2013 - 19:30
شام کے خلاف سازش کے مقابلے میں خاموش تماشائي نہیں رہیں گے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شامی حکومت اور عوام کو اسلامی مقاومت کا حامی و پشتپناہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت اور عوام کے خلاف سازش کے مقابلہ میں ہم خاموش تماشائي نہیں رہیں گے اور صحابہ کرام کی قبروں کی توہین کرنے والوں ،سینہ چاک کرکے جگر کھانے والوں اور اسرائيل اور امریکہ کے حامیوں کا ہر گز ساتھ نہیں دیں گے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے آج اپنے اہم خطاب میں شامی حکومت اور عوام کو اسلامی مقاومت کا حامی و پشتپناہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت اور عوام کے خلاف سازش کے مقابلہ میں ہم خاموش تماشائي نہیں رہیں گے اور صحابہ کرام کی قبروں کی توہین کرنے والوں ،سینہ چاک کرکے جگر کھانے والوں اور اسرائيل اور امریکہ کے حامیوں کا ہر گز ساتھ نہیں دیں گے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سلفی وہابی تکفیری فکر نےآج افغانستان، پاکستان، شام اور عراق میں مسلمانوں کے خلاف سنگين جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور وہ ممالک جو اس گمراہ فکر کی حمایت کررہے تھے آج یہ وباء ان ممالک کے دامنگیر بھی ہوگئی ہے لہذا لیبیا اور تیونس میں حکومتیں سلفی وہابی تکفیری فکر سے تنگ آکر ان کا مقابلہ کرنے پر کمر بستہ ہوگئی ہیں انھوں نے کہا تکفیری گروہ لبنان پر اسرائیل کے حملے کی راہ ہموار کررہا ہے اور حزب اللہ اس بازی سے اچھی طرح واقف اور آشنا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اسلامی مقاومت کے پشتپناہ ملک شام کو توڑ کر یہ لوگ اسلامی مقاومت کو اپنے محاصرے میں لینے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم انھیں ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم اسرائيل، امریکہ ، صحابہ کرام کی قبروں کی توہین کرنے والوں اور انسان کا سینہ چاک کرکے جگر کھانے والوں کی ہر گز حمایت نہیں کریں گے بلکہ ان کا ہر مرحلے پر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور اپنے بعض اتحادیوں کے ذریعہ شام کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ شام کو تباہ کرنے کے بعد حزب اللہ کو اپنے محاصر میں لیکر ختم کردے اور لبنان پر اسرائیل کے تسلط کو آسان بنا دے لیکن سامراجی محاذ کی یہ غلط فہمی ہے ہم ان کے شوم منصوبوں سے پہلے ہی واقف ہیں اور امریکہ سلفی تکفیریوں کے ذریعہ اسلامی مقاومت اور اسلامی محاذ کو ہرگز کمزور نہیں بنا پائے گا اور آج عراق، شام، افغانستان اور پاکستان کے مسلمانوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سلفی وہابی فکر عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ سلفیوں کی پشت پر امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے اور یہ گروہ علاقہ میں اپنے آقاؤں کے مفاد کے لئے لڑ رہا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی کیونکہ ہمیں اللہ تعالی کے وعدوں پر مکمل یقین ہے۔

.....

/169